اینٹی کرپشن کی کارروائی، دو جعلی بلڈنگ انسپکٹرز گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی، دو جعلی بلڈنگ انسپکٹرز گرفتار
اینٹی کرپشن کی کارروائی، دو جعلی بلڈنگ انسپکٹرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی بلڈنگ انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے صوبائی دارالحکومت میں میو نسپل کارپوریشن کی برانچ بلڈنگ پر چھاپہ مار کر درجہ چہار م کے دو ملازمین کو گرفتا ر کرلیا۔ 
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں ملزمان خود کو بلڈنگ انسپکٹرز بتا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹتے تھے۔
حکام کا کہنا کہ دونوں ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔