انگلینڈ کے بعد ایک اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا

انگلینڈ کے بعد ایک اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا
انگلینڈ کے بعد ایک اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا

  

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کریگ ارون اور سین ولیمز کو کورونا کے خدشات کے پیش نظر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم ان دنوں دورے کے لیے ہرارے میں  موجود ہے،تاہم  اس دوران زمبابوے کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور کورونا خدشات کے پیش نظر اس کے دو کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑی اپنے فیملی ممبران سے ملے تھے اور فیملی ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔دونوں سنیئر کھلاڑیوں کے قرنطینہ ہونے کے بعد برینڈن ٹیلر زمبابوے کے کپتان بن سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ زمبابوے کے دورن ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ میچ کل (بدھ) کو شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -