برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا

برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا
برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آدم محمد اپنے ملک سے حج کرنے کیلئے پیدل سعودی عرب پہنچ گئے۔

عرب نیوز کے مطابق 52 سالہ آدم محمد نے سعودی عرب پہنچنے کیلئے تقریباً 6500 کلومیٹر کا سفر 11 ماہ اور 26 دن میں مکمل کیا۔ اپنے اس سفر کے دوران وہ نیدر لینڈز، جرمنی، چیکیا، ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، ترکی، لبنان، شام اور اردن سے گزر کر سعودی عرب پہنچے۔ آدم محمد نے اپنے اس مقدس سفر کے دوران اوسطاً روزانہ 17.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 26 جون کو مکہ مکرمہ کی عائشہ مسجد پہنچے۔

مکہ مکرمہ پہنچنے پر سعودی شہریوں، حجاج کرام اور آدم محمد کی دو صاحبزادیوں نے ان کا استقبال کیا، ان کی بیٹیاں ہوائی جہاز کے ذریعے مکہ پہنچی تھیں۔