یہ عدالت پنجاب کے کیس کی تفتیش نہیں کر سکتی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

یہ عدالت پنجاب کے کیس کی تفتیش نہیں کر سکتی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ...
یہ عدالت پنجاب کے کیس کی تفتیش نہیں کر سکتی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت پنجاب کے کیس کی تفتیش نہیں کر سکتی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس  اطہر من ا للہ نے ریمارکس دیے کہ  عمران ریاض کی گرفتاری اٹک میں ہوئی ،  یہ کورٹ پنجاب کی تفتیش تو نہیں کر سکتی ،  عمران ریاض کو اسلام آباد پولیس نے نہیں بلکہ پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے ، ہم اس کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے ۔

عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم  دیتے ہوئے  درخواست نمٹا دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -