دعا زہرا کے نکاح کے وقت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

دعا زہرا کے نکاح کے وقت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
دعا زہرا کے نکاح کے وقت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
سورس: Screengrab

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے خاوند ظہیر احمد کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر اور دعا ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جب کہ ویڈیو میں نکاح خواں  کے نکاح پڑھانے کی آواز آرہی ہے۔ویڈیو کے مطابق دعا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعا زہرا پر سخت تنقید کی اور والدین کے لیے صبر کی دعا کی تو کسی نے ویڈیو منظرِ عام پر لانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہےکہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام  عائد کیا  ہے۔مہدی کاظمی نے مؤقف اختیار کیا کہ جب دعا زہرا کے اغوا کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -