شہروز نے نانگا پربت کے بعد "جی 1 اور جی 2" کو سر کرنے کی مہم پر جانا ہے ،کوہ پیما کے والد کااہم بیان سامنے آ گیا 

شہروز نے نانگا پربت کے بعد "جی 1 اور جی 2" کو سر کرنے کی مہم پر جانا ہے ،کوہ پیما ...
شہروز نے نانگا پربت کے بعد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )20سال کی عمر میں نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیما شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ ہم شہروز کو لینے جا رہے ہیں ، اس نے اب جی 1اور جی 2کو سر کرنے کی مہم پر جانا ہے بیٹے کو مہم اگلے سال کرنے کیلئے مناؤں گا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد جو 14گھنٹے گزرے انتہائی اذیت ناک تھے،ہم شہروز کو لینے کیلئے جا رہے ہیں میرے بیٹے نے نانگا پربت سر کرنے کے بعد جی ون اور جی ٹو کو سر کرنے کیلئے جانا ہے ،بیٹے سے مل کر اسے مناؤں گا کہ یہ مہم اگلے سال سر کر لے ابھی وہ ہمارے ساتھ آ کر عید منائے۔

کاشف سلما ن کا کہنا تھا کہ کوہ پیمائی میرے بیٹے کا شوق ہے اسے اس سے نہیں روک سکتا،شہروز نے 11سال کی عمر میں کوہ پیمائی شروع کی تھی،گزشتہ روز بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد جو میری حالت تھی اس وقت کو یاد بھی نہیں کرنا چاہتا،دنوں کوہ پیماوں نے اپنے اعصاب پر قابو پایا اور مضبوطی دیکھاتے ہوئے رات گزاری ۔

مزید :

قومی -