جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی، عمران خان راہ راست پر آجائیں ، شرجیل میمن 

جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی، عمران خان راہ راست پر آجائیں ، شرجیل ...
جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی، عمران خان راہ راست پر آجائیں ، شرجیل میمن 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو طریقے سے سیاست کرنی ہے تو کریں  ، جادو ٹونے کی سیاست مزید نہیں چلے گی، عمران خان رائے راست پر آجائیں ۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کو نوٹس بھیجا ہے،نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا ،ملک میں قانون سب کے لیے لاگو ہے ،کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،ان لوگوں کو کیسز کو سامنا کرنا ہوگا ،دیگر لوگوں پر کیسز ہیں ،وہ قانون کا راستہ اختیار کریں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات  لاہور کے نجی ہوٹل سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو حراست میں لیا گیا تھا ، تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ انہیں کس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے لیکن اب سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن نے ان کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی" سماءنیوز" کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو جامشورو میں درج مقدمے میں لاہور سے گرفتار کیاہے اور ان کا کہناہے کہ گرفتاری سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا گیا تھا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -