ٹوئٹر پر"ارشد الیکٹریشن" کا ٹرینڈ، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں "ارشد الیکٹریشن " بھی شامل ہوگیا اور صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں، یہ ٹرینڈ صحافی ارشد شریف کے اس ٹوئیٹ کے بعد شروع ہوا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ بجلی فراہم کرنیوالی کونسی اضافی تار لگانے سے بجلی کے مسائل نہیں ہوں گے اور ایک سال نکل سکتا ہے۔
ارشد شریف نے لکھا کہ "بھائیو اور بہنو: میں چھوٹی اکسٹینشن کی تار کو لمبا کرنا چاہتا ہوں- اگر ایک اکسٹینشن تار کے ساتھ ایک اور اکسٹینشن کی تار لگاؤں تو پاور اشوز تو نہیں ہونگے؟ کون سی اکسٹینشن کی تار کے ساتھ ایک اور تار لگاؤں تو کم از کم ایک سال تو نکل جاۓ؟"
بھائیو اور بہنو: میں چھوٹی اکسٹینشن کی تار کو لمبا کرنا چاہتا ہوں- اگر ایک اکسٹینشن تار کے ساتھ ایک اور اکسٹینشن کی تار لگاؤں تو پاور اشوز تو نہیں ہونگے؟
کون سی اکسٹینشن کی تار کے ساتھ ایک اور تار لگاؤں تو کم از کم ایک سال تو نکل جاۓ؟ pic.twitter.com/ZXzQhze4DZ
— Arshad Sharif (@arsched) July 3, 2022
ان کی اس ٹوئیٹ پر تبصروں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ایک صارف نے لکھا کہ " گرمی بہت زیادہ پڑ رہی ہے، اوپر سے لوڈ شیڈنگ اتنی ہے بجلی 1 گھنٹہ آتی ہے، اُسی 1 گھنٹے میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔ ابھی موبائل، لیپ ٹاپ، پاور بنک، کو چارج کرنے کے لیے ایکسٹینشن استعمال کر رہا تھا، زیادہ لوڈ کی وجہ سے جل گئی ہے۔اب نئی ایکسٹینشن کہاں سے ملے گی؟"۔
گرمی بہت زیادہ پڑ رہی ہے، اوپر سے لوڈ شیڈنگ اتنی ہے بجلی 1 گھنٹہ آتی ہے، اُسی 1 گھنٹے میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔
ابھی موبائل، لیپ ٹاپ، پاور بنک، کو چارج کرنے کے لیے ایکسٹینشن استعمال کر رہا تھا، زیادہ لوڈ کی وجہ سے جل گئی ہے۔
اب نئی ایکسٹینشن کہاں سے ملے گی؟@arsched pic.twitter.com/o94gI7gHzy
— Adnan Janjua ???????? (@adnanjanjuaPAK) July 3, 2022
ناصر چودھری کاکہناتھاکہ "اگر چھوٹی تار میں ہائی وولٹیج آ گیا وہ تو جل جائے گی '۔
اگر چھوٹی تار میں ہائی وولٹیج آ گیا وہ تو جل جائے گی بھائی pic.twitter.com/haohl0TfV0
— abdul nasir mahmood Ch (@abdulnasirmahm2) July 3, 2022
تبصروں کا یہ سلسلہ اتنا بڑھا کہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں جگہ بناگیا، صباحت نور نے لکھا کہ " ایک کال کی دوری پر، ارشد شریف اور کمپنی "۔
One Call Away .... Arshad Electrician and Company #ارشد_الیکٹریشن #WednesDayThought#قانون_سے_اوپر_کوئی_نہیں pic.twitter.com/v7H4xKI9Td
— sabahatnoor (@sabahatnoor169) July 6, 2022
محمد ریان نے لکھا کہ "راولپنڈی اور اسلام آباد میں بہترین اور معیاری کام ارشد الیکٹریشن مناسب نرخوں پر کرتے ہیں"۔
The best and standard work in Rawalpindi and Islamabad is done on Arshad Electrician at reasonable rates...#ارشد_ الیکٹریشن pic.twitter.com/21duFrZjOG
— M Rayyan (@kidszon81202869) July 6, 2022
آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ارشد الیکٹریشن صرف یوپی ایس کا نہیں بلکہ بجلی اور پنکھوں کا بھی کام کررہے ہیں۔
Arshad electrician not working in just UPS, Electricity and fans is also. pic.twitter.com/HMOMn0cfjb
— Amna92 (@Amna2991) July 6, 2022