ون ویلر موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والوں  کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی ٹی او راولپنڈی

ون ویلر موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والوں  کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ...
ون ویلر موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والوں  کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی ٹی او راولپنڈی

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی ٹی او راولپنڈی نے عید کی آمد پر ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پیغام میں کہا کہ   عید میں چند دن رہ گئے ہیں اپنے والدین کو عید پر غمگین نہ کریں ون ویلنگ سے اجتناب کریں ، ون ویلر موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکس کی بھی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اپنے  ویڈیو  پیغام میں سی ٹی او راولپنڈی  نوید ارشاد نے کہا کہ  ون یلنگ ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے ،  ایک سال میں ون ویلنگ کی وجہ سے سینکڑوں بچے جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور متعدد معذور ہوئے ہیں ، والدین آگے بڑھیں اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے پولیس کا ساتھ دیں، ان خاص دنوں میں اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انھیں موٹر سائیکل، گاڑی دینے سے گریز کریں۔

سی ٹی اونوید ارشاد نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسرے روڈ یوزرز کی جان و مال کے نقصان کابھی باعث بنتے ہیں، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس کے سپیشل سکواڈز نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،  ون ویلر موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکس کی بھی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او نوید ارشاد نے مزید کہا کہ  ٹریفک پولیس شاہراہوں کوحادثات سے محفوظ بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -