2ماہ قبل بی آر بی نہر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل،گھر آئے مہمان کو ماں بیٹی نے قتل کیا

2ماہ قبل بی آر بی نہر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل،گھر آئے مہمان کو ماں بیٹی نے ...
2ماہ قبل بی آر بی نہر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل،گھر آئے مہمان کو ماں بیٹی نے قتل کیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )2ماہ قبل ہیر کے علاقے میں بی آر بی نہر سے ملنے والی لاش کا معمہ پولیس نے حل کر دیا،مقتول کی نصرت بی بی سے دوستی تھی بیٹی سے دوستی کرنے پر دونوں ماں بیٹی نے مل کر طارق کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تفتیش سے پتا چلا کہ طارق کی کئی برسوں سے نصرت نامی خاتون سے دوستی تھی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھایا اور تحقیقات کی تو پتا چلا کہ جس دن موت ہوئی اس دن بھی مقتول خاتون سے ملنے اس کے گھر گیا تھا ۔

انچارچ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق خاتون سے تفتیش شروع کی تو خاتون نے قتل کا اعتراف کر لیااور ساتھ ہی کئی ہوش ربا انکشافات بھی کیے ، پولیس کے مطابق طارق نے خاتون کیساتھ بیٹی میں بھی دلچسپی لینا شروع کر دی تھی جس دن طارق گھر آیا اس نے کہا کہ مجھے چائے پینی ہے اور جب خاتون دودھ لینے گئی تو واپسی پر بیٹی اور طارق کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا جس پر خاتون نے بیٹی کیساتھ مل کر گھر آئے مہمان کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے عملی جامہ پہنانے کا سوچا۔

ملزمہ مہک کے مطابق والدہ نصرت بی بی نے طارق سے لڑائی کی اور پھر کہا کہ میں چینی بھول گئی اور باہر گئیں  جب واپس آئیں تو پتا نہیں کونسی دوا لے کر آئیں جسے چائے میں ڈال کر طارق کو قتل کر دیا اور طارق کی گاڑی میں ہی اسے کزن کیساتھ مل کر نہر میں پھینک آئے، پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے15سالہ علی نامی لڑکے کی مدد لی، تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -