پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نےدریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری کر دیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  بارش سے راوی اور چناب کے 11 نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق  ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے راوی اور چناب میں پانی کے تیز بہاؤ کی توقع ہے،ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گوجرانوالہ ڈویژن کے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔گجرات،منڈی بہاوالدین،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارووال اور شیخوپورہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -علاقائی -پنجاب -