دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں خاتون کے قتل کا سبب بن گئی

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں خاتون کے قتل کا سبب بن گئی
دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں خاتون کے قتل کا سبب بن گئی
سورس: Representational image

  

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان کے ضلع راجن پور کے شہر جام پور میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق دبئی میں کچھ عرصہ قبل دو گروپوں کے لوگوں میں لڑائی ہوئی تھی، گزشتہ روز جام پور میں ایک گروپ کے 5 لوگوں نے دوسرے گروپ کے افراد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دونوں گروپوں کا تو کوئی نقصان نہ ہوا تاہم گولی لگنے سے وہاں موجود ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جام پور کے ایک ہسپتال کے باہر پیش آیا جہاں سے ایک گروپ کے لوگ اپنے ایک شخص کا طبی معائنہ کراکے گھر واپس جانے کے لیے نکلے تھے کہ دوسرے گروپ کے ملزمان شوکت، درویش، لیاقت، جعفر اور اللہ دتہ نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق جاکھڑ چوک سے تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -راجن پور -