آئی ایس پی آر اور نجی ٹی وی نیٹ ورک کی شراکت سے بننے والے اینیمیٹڈ شو کاکامیاب لانچ

آئی ایس پی آر اور نجی ٹی وی نیٹ ورک کی شراکت سے بننے والے اینیمیٹڈ شو کاکامیاب ...
آئی ایس پی آر اور نجی ٹی وی نیٹ ورک کی شراکت سے بننے والے اینیمیٹڈ شو کاکامیاب لانچ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف کامک بک ٹیم محافظ پر مبنی نئی اینیمٹڈ سیریز ریلیز کردی گئی۔یہ اینیمیٹڈ سریز جون کے آخری ہفتے میں لانچ کی گئی۔ اسکرپٹ رائٹر فاخر رضوی کی قلم سے نکلے ہوئے اینیمٹڈ ٹی وی شو کی کہانی چند نوجوانوں کے گرد گومتی ہے جو معاشرتی برائیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ یہ نوجوان پاکستان کے مختلف خصوں اور کمیونٹیز سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس اینیمیٹڈ سیریز کو آئی ایس پی آر اور جنگ و جیو گروپ کی باہمی شراکت سے بنایا گیا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے مختلف کرداروں کے صوتی کردار ادا کیے ہیں۔ ان اداکاروں میں سینیر فنکار نئر اعجاز, احسن خان , سجل علی , دنانیر مبین , عدیل خان, نمرہ رفیق, سید شفاعت علی اور کافی نامور نام شامل ہیں۔ سیزن ون کے سکرپٹ رائٹر فاخر رضوی کا کہنا تھا کہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص آئی ایس پی آر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پاکستانی یوتھ کے لیے ایسا شاندار پراجیکٹ لائے جہاں بچوں اور نوجوانوں کوبہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور ایسی پراڈکٹس ہمارے بچوں کو انکے اپنے کلچر سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید :

تفریح -