فواد چوہدری کا مریم اورنگز یب کے شوہر سے متعلق سوال

فواد چوہدری کا مریم اورنگز یب کے شوہر سے متعلق سوال
فواد چوہدری کا مریم اورنگز یب کے شوہر سے متعلق سوال

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے شوہر کی شہریت سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب سب سے پہلے جواب دیں آپ کے شوہر آسٹریلین شہری ہیں، مریم اورنگزیب کے شوہر پاکستان میں ٹوبیکو انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ کی لابی کے کہنے کی وجہ سے ٹوبیکو کی صنعت کو اربوں روپے کی مراعات دی گئیں، خصوصاً فارن کمپنیوں کو رعایت دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب علی ترین، مریم اورنگزیب کی لابی کی وجہ سے ٹوبیکو صنعت کو اربوں روپے کی ٹیکس مراعات ملیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کے وقت وزیر اطلاعات گیم کھیل رہی ہوتی ہیں۔

مزید :

قومی -