پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی
پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی، مسافر کی ٹیکسی میں بھولی رقم لے کر ٹیکسی ڈرائیور پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔ترجمان حج مشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازم حج بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔

ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا، ڈاکٹر اختر عباس نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔ ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے۔ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید :

عرب دنیا -