جانور بیچ کر منڈی سے نکلنے والے بیو پاری نے جان دے کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

جانور بیچ کر منڈی سے نکلنے والے بیو پاری نے جان دے کر ڈکیتی کی واردات ناکام ...
جانور بیچ کر منڈی سے نکلنے والے بیو پاری نے جان دے کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جانور بیچ کر نکلنے والے بیوپاری نے ڈکیتی کی واردات تو ناکام بنادی مگر مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے خود جان سے گیا۔

پولیس کے مطابق عید قرباں کے سلسلے میں کراچی سپر ہائی وے پر سجی مویشی منڈی میں بکرے فروخت کرکے 35 سالہ سراج نامی شخص اپنے دوست کے ساتھ شہر کی طرف آ رہا تھا کہ جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران محمد سراج نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے سراج کے سینے میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوا، اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال روانہ کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس دوران وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -