افغانستان :قندھار میں دو خودکش حملے، 22افرادجاں بحق

افغانستان :قندھار میں دو خودکش حملے، 22افرادجاں بحق
افغانستان :قندھار میں دو خودکش حملے، 22افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں دو خودکش حملوں میں22افراد ہلاک اور50سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دوخودکش حملہ آوروں نے قندھار میں ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک بازارمیں خود کواُس وقت اُڑا لیاجب بازار میں رش تھاجس کے نتیجے میں عام شہری جاں بحق ہوئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔افغان پولیس کے سربراہ عبدالرزاق نے بتایا ہے کہ یہ علاقہ نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے ڈرائیوروں میں مقبول ہے جبکہ حملے کے وقت بھی متعدد ڈرائیور وہاں موجود تھے۔