صدرزرداری کی افغان صدرسے ملاقات

صدرزرداری کی افغان صدرسے ملاقات
صدرزرداری کی افغان صدرسے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیجنگ میں صدر آصف علی زرداری اور افغانستان کے صدرحامد کرزئی کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ملاقات میں پاک افغان تجارتی معاہدہ کو وسطی ایشیاءتک وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ باہمی تجارت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔واضح رہے کہ صد راِن دنوں شنگھائی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -