پاکستان میں موجود القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے:امریکی وزیردفاع
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔ان کا کہناتھاکہ نائن الیون کی منصوبہ بندی کرنے والے القاعدہ کے رہنماءپاکستان میں موجود ہیں،انہوں نے اس بات کا بھی اظہارکیا کہ اس وقت پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل دور سے گزرہے ہیں۔بھارت کے دورے کے دورا ن انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ عملی تعلقات چاہتے ہیں،بھارت نے افغانستان میںتعمیر نوکے حوالے سے اپنا کردار اد ا کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مل کر عالمی سیکیورٹی کے لیے اقدام کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کوشاں ہیںاور پاکستان کے ساتھ مشکل تعلقات ہیں۔