ملک کے مختلف حصوں میں کہیں تیز آندھی تو کہیں ہلکی بارش:محکمہ موسمیات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کابھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے میرپورخاص، سکھر،لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژن میںتیزآندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کوئٹہ، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان اور ژوب میں آج تیز آندھی اور کل ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ا ن علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت پہلے کی نسبت قدرے کم رہے گا۔