دوہری شہریت معاملہ،پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف مستعفیٰ

دوہری شہریت معاملہ،پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف مستعفیٰ
دوہری شہریت معاملہ،پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف مستعفیٰ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف دوہری شخصیت معاملے پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد مستعفیٰ ہو گئے ہیں اور اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔تاہم سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں کی گئی البتہ میڈ یا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ وزیر تعلیم میاں مجتبی شجاع الرحمان وزارت خزانہ اضافی چارج دیاجارہاہے جو نو جون کو بجٹ پیش کریں گے۔ ان کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خاور حیات کی جانب سے تحریک استحقاق بھی جمع کروائی گئی تھی۔جس میں ثمینہ خاور حیات اور ان کا کہنا تھا کہ رانا آصف پاکستان کے ساتھ کینیڈا کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ وہ اقلیتی نشست پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھےجبکہ وہ غیرمسلم نہیں۔ رانا آصف محمود کے بھائی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خاقان محمود نےدنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا خاندان قیام پاکستان سےقبل سےسیالکوٹ کا رہائشی ہے اور اہل علاقہ ان کےاقلیتی ہونےکاثبوت دینےکوتیار ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ان کے دیگربھائی بھی مسلح افواج سمیت ملک کےمختلف شعبوں میں خدمات انجام دے چکےہیں۔ رانا آصف کے بڑے بھائی سیالکوٹ سےاقلیتی کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔ خاقان محمود کا کہنا تھا کہ وزارت کی خواہش میں مسلم لیگ ن کے ہی اقلیتی ارکان ان کے بھائی کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں۔

مزید : سیاست