کرپشن عروج پر ،جج فرعونیت کا شکارہیں:پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی

کرپشن عروج پر ،جج فرعونیت کا شکارہیں:پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی
کرپشن عروج پر ،جج فرعونیت کا شکارہیں:پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پبلک اکاﺅ نٹس کمیٹی نے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی ہے کہ انصاف تک رسائی کے پروگرام دو ہزار ایک کی کارکردگی کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین ندیم افضل چن کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے سیکریٹری قانون یاسمین عباسی کو ہدایت کی کہ ماتحت عدالتوں میں کرپشن کی روک تھام اور غریب عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے اٹھائے اقدامات کی وضاحت کی جائے۔ اس موقع پر سیکریٹری قانون نے کمیٹی کو بتایا کہ کرپشن کے الزام میں ماتحت عدالتوں کے کچھ ججوں کو برطرف اور کچھ کو انکوائری کے بعد سزا سنا دی گئی ہے۔ ماتحت ضلعی عدالتوں میں کرپشن کی کوئی انتہا نہیں رہی اور ان عدالتوں کے جج فرعونیت کا شکار ہیں۔ جلد ماتحت عدالتوں میں اس کرپشن کا بھی نوٹس لیا جائے۔کمیٹی نے سیکریٹری قانون و انصاف کی کمزور اور معلومات بھی اظہار برہمی کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ کے ججز کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک جج کی تنخواہ چھ لاکھ اور دیگر مراعات ملا کر دس سے بارہ لاکھ روپے بنتے ہیں کیا وزارت قانون نے اس کی کبھی وضاحت کی ہے کہ یہ ادائیگی کس قانون کے تحت ہوتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -