شہباز شریف بجلی کا مسئلہ فلا ئی اوور کی طرح حل کرینگے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہاز شریف نے کہا ہے کہ اگر کلمہ چوک فلائی اوور6 مہینے میں بن سکتا ہے تو بجلی کا مسئلہ بھی 6 مہینوں میں حل ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے، لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر دیے جارہے ہیں اور اگر اگر لیپ ٹاپ تقسیم نہ کرتے تو یہ پیسے بھی علی بابا چالیس چور لوٹ لیتے۔