خسرہ نے مزید چار بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی

خسرہ نے مزید چار بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی
خسرہ نے مزید چار بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں خسرہ کی وباءسے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ میں مبتلا مزید چار بچے دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ میں 2، میو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں ایک ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ اس دوران صوبے میں خسرہ کے 236 اور لاہور میں 33 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15,998 ہو گئی ہے جبکہ صرف لاہور میں یہ تعداد 4,878 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں اب تک خسرہ کی وجہ سے 141 اموات جبکہ صرف لاہور میں 80 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت