نگران حکومت کے دور میں تقرریوں تبادلوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

نگران حکومت کے دور میں تقرریوں تبادلوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
نگران حکومت کے دور میں تقرریوں تبادلوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نگران حکومت کے دور میں تقرریوں تبادلوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو پیر کو سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تین افسران کے تبادلے نگران وزیراعظم کے براہ راست حکم پر کئے گئے جبکہ کچھ افسران کے تبادلے وزیراعظم کے زبانی احکامات پر ہوئے۔ سپریم کورٹ نے تقرریوں اور تبادلوں کی تفصیلات کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ آ ج شام تک بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر کے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں