بھارت نے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کو پاکستان میں ہائی کمشنر نامزد کر دیا

بھارت نے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کو پاکستان میں ہائی کمشنر نامزد کر دیا
بھارت نے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کو پاکستان میں ہائی کمشنر نامزد کر دیا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون کو پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر نامزد کر دیا ہے جو جلد ہی اپنا چارج سنبھال لیں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی تعیناتی کی مدت اس ماہ کے آخر میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد ڈاکٹر راگھون پاکستان میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ڈاکٹر ٹی سی راگھون اس وقت سنگا پور میں بھارتی ہائی کمشنر ہیں۔

مزید : بین الاقوامی