راجستھان رائلز کے مالک اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

راجستھان رائلز کے مالک اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سپاٹ فکسنگ کا ...
راجستھان رائلز کے مالک اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چنئی سپرکنگز کے مالک گروناتھ میاپن، بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ اور کئی کھلاڑیوں کے بعد راجھستان رائلز کے مالک اور شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ دہلی پولیس کمشنر نیرج کمار کے مطابق راج کندرا نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی ہی ٹیم پر سٹہ کھیلا جبکہ انہیں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ پولیس کے مطابق راج کندرا اپنے دوست اومیش گوئنکا کو فکسنگ کے لئے استعمال کرتے تھے۔ دہلی پولیس نے راج کندرا کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق راج کندرا کو کسی بھی لمحے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل