خزانہ خالی ہے، سادگی اپنائیں، اخبارات میں مبارکباد کے اشتہارات پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

خزانہ خالی ہے، سادگی اپنائیں، اخبارات میں مبارکباد کے اشتہارات پر وزیراعظم ...
خزانہ خالی ہے، سادگی اپنائیں، اخبارات میں مبارکباد کے اشتہارات پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف نے اخبارات میں ن لیگ کو مبارکباد کے اشتہارات جاری ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خزانہ اس طرح کے اشتہارات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر قومی بینک اور موٹروے پولیس کی جانب سے اخبارات میں مبارکباد کے اشتہارات جاری کئے گئے جس پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خزانے پر پہلے ہی بوجھ ہے، اس طرح کے اشتہارات کا خزانہ متحمل نہیں ہو سکتا، سادگی کو اپنایا جائے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق یہ اشتہارات جاری کرنے پر قومی بینک اور موٹروے پولیس کے سربراہان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں