نوازحکومت نے دفتر خارجہ کو خارجہ پالیسی پر رہنما اصول جاری کر دیئے

نوازحکومت نے دفتر خارجہ کو خارجہ پالیسی پر رہنما اصول جاری کر دیئے
نوازحکومت نے دفتر خارجہ کو خارجہ پالیسی پر رہنما اصول جاری کر دیئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازحکومت نے دفتر خارجہ کو خارجہ پالیسی پر رہنما اصول جاری کر دیئے ، تمام سفارتخانوں اور مشنز کو معاشی سفارتکاری کے فروغ ، پاکستان کا جمہوری و ترقی پسند تشخص اجاگر کرنے ، ہمسایہ ممالک سے تعلقات کی بہتری کو اولین ترجیح ینے کی ہدایت کر دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے میڈیا کوبتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائنز دی گئی ہیں۔ اس کے تحت افغانستان میں قیام امن کیلئے علاقائی اتفاق رائے پیدا کرنے اورافغان قیادت کے تحت افغان مصالحتی عمل کی حمایت کا عزم کیا گیا ہے۔ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل ڈھونڈنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے پالیسی گائیڈ لائنز میں واضح کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات نہایت اہم اور مفادات مشترکہ ہیں، باہمی اختلاف مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔

مزید : اسلام آباد