عبدالرشید ترابی کی علی کرد سے اہم ملاقات

عبدالرشید ترابی کی علی کرد سے اہم ملاقات

  



استنبول ( آن لائن)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے OICکے زیر انتظام پوری دنیامیںفلاحی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے چیئرمین علی کرد سے اہم ملاقات کی اور ان کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال اور ہندوستانی مظالم سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر میںمتاثرین زلزلہ سمیت دیگر منصوبوںپر بھی بات جیت کی۔عبدالرشید ترابی نے علی کرد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے عزائم صرف کشمیریوںکے خلاف نہیںبلکہ پوری انسانیت اور عالم اسلام کے خلاف ہیں،ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری اور پاکستان کو معاشی اورسیاسی طورپر عدم استحکام کا شکار کرنے کا ہر حربہ استعمال کررہاہے پاکستان کو بیرونی سطح پر بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،انھوںنے کہاکہ ہندوستان اسرائیل سے مل کر عربوں کے خلا ف ریشہ دوانیوںمیں مصروف ہے بنگلہ دیش میںخطرنا ک سازش کررہاہے،افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری کررہاہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی کی این جی اوز مسئلہ کشمیرپر ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کریں،اس سے قبل وہ خو دمقبوضہ کشمیرجائیںاور وہاں کے مظالم اپنی آنکھوںسے مشاہدہ کریں،اگر ہندوستان ا ن کو جانے کی اجازت نہیںدے گا -

تو پھر یہ این جی اوز فلسطین کے فریڈم فلوٹیلا طرز کا کوئی کاروان لے کر جائیںجس میں ادویا ت بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ایشیا شامل ہوں،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا اوآئی سی کی این جی اوز کا فرض ہے،ہندوستان ان کو مسلمان سمجھ کر سز ا درہاہے اور اس پر عالمی برادری خاموش ہے اس خاموشی سے ہندوستان کو اور شہ مل رہی ہے،انھوںنے کہاکہ کشمیر امت مسلمہ کا حصہ ہے ،عالمی برداری اور سلا متی کونسل مشرقی تمیور،جنوبی سوڈان میں قرارداددیں پاس کر کے پہنچ گئی اور آزادی دلوادی اس لیے کے وہاں کے رہنے والے مسلمان کم تھے،ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بدترین مظالم ڈھارہاہے اور سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری نے چپ سادی ہوئی ہے،امت کشمیریوںکو تنہا نہ چھوڑے،عبدالرشید ترابی نے علی کرد کو بتایا کہ کشمیری بھائی آپ بھائیوںسے امید رکھتے ہیں کہ آپ ان کی مدد رکریں گے و ہ اپنے حق کے حصول کے لےے جائز جدوجہد کررہے ہیں،کشمیری اقوامتحدہ کی قراردادوںکے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس حق کا وعدہ خود ہندوستان نے کیا ہواہے۔اس موقع پر علی کرد نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایاکہ وہ کشمیریوںکی جائز جدوجہد میںان کے ساتھ ہیں اور ان کی مدد کے لیے آپ کی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا۔                 

مزید : عالمی منظر


loading...