مریکی ریاست کینساس میں طوفانی ہواﺅں نے ٹرین الٹا دی
کینساس(آئی این پی)امریکی ریاست کینساس میں شدےد طوفانی ہواﺅں نے کوئلے سے بھرے 50 ٹرین کے ڈبے الٹ دیے۔غےر ملکی مےڈےاکے مطابق حادثہ ریاست کینساس کے شہر کینساس سٹی میں پیش آیاجہاں کوئلا لے جانے والی ٹرین کو طوفان کی وارننگ ملنے کے بعد راستے میں روک لیا گیا تھا۔ طوفانی ہواو¿ں کی لپیٹ میں آکر ٹرین کے کوئلے سے بھرے 50 ڈبے پٹڑی پر الٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔