لاپتہ ملائیشین طیارے سے متعلق نیا انکشاف،برطانوی خاتون کا طیارہ تباہ ہوتے دیکھنے کا دعوی

لاپتہ ملائیشین طیارے سے متعلق نیا انکشاف،برطانوی خاتون کا طیارہ تباہ ہوتے ...

  



کوالالمپور/لندن(آئی اےن پی)لاپتہ ملائیشین طیارے سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آگیا، کاتھرون تھیوری کے بعد برطانوی خاتون نے بھی طیارے کو فضا میں تباہ ہوتے دیکھنے کا دعوی کردیا۔غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھرین کا کہناہے کہ وہ مارچ میں اپنے شوہر کے ساتھ بحر ہند میں انڈیا سے تھائی لینڈ کا سفر کررہی تھی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ فضا سے بحر ہند کی جانب آرہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے اس منظر کو دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئی۔کیتھرین نے مزید انکشاف کیا کہ جہاز اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ مزید دو جہاز اور تھے جو اس کے اوپر تھے اور ان کا خیال تھا کہ اس واقعے کو وہ رپورٹ کر دیں گے مگر اتنا عرصہ گزرنے کے بعد اب بھی حکام کو جہاز نہیں مل پایا تو انہوں نے اس واقعے کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

 ساتھ ہی انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے معافی بھی مانگی کہ وہ پہلے ہمت کر لیتی تو تلاش مین زیادہ آسانی ہوتی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاپتہ ملائےشےن طےارے سے متعلق کئی دعوے سامنے آچکے ہےں جو غلط ثابت ہوئے ہےں۔

مزید : عالمی منظر


loading...