بینکاک, فوجی حکمرانوں نے عوام کے چہروں پر خوشیاں لانے کےلئے فوجی بینڈ کے کنسرٹ کرانے کا پروگرام شروع کردیا

بینکاک, فوجی حکمرانوں نے عوام کے چہروں پر خوشیاں لانے کےلئے فوجی بینڈ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینکاک (این این آئی)تھائی لینڈ کے فوجی حکمرانوں نے احتجاج کے ستائے ہوئے ہم وطنوں کے چہروں پر پھر سے خوشیاں لانے کےلئے ملک بھر میں فوجی بینڈ کے کنسرٹ کرانے کا پروگرام شروع کردیا ¾شرکاء کےلئے مفت حجامت کی سہولت اور میٹھے کا بندوبست کیا جانے لگا میڈیا رپور ٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فوجی حکمرانوں نے گذشتہ ماہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ جما لیا تھائی لینڈ میں جمہوری حکومتوں کے دوران بڑے پیمانے احتجاج کیا جاتا رہا ۔تھائی لینڈ کے اخبار سموئی ٹائمز کے مطابق فوجی حکمرانوں نے ہم وطنوں کے چہروں پر دوبارہ خوشیاں لانے کےلئے فوجی بینڈ کے کنسرٹ کا پروگرام شروع کیا ہے۔
ا
خبار کے مطابق فوجی حکمرانوں نے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے گھڑ سوار فوجی دستوں کو شہر کی سڑکوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا فرض سونپا ہے۔ تھائی فوجی اس جگہ بھی صفائی کرتے ہوئے بھی نظر آئے جہاں گذشتہ ہفتے فوجی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیاگیا تھا۔تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ جنرل پرایوتھ چان اوچا نے کہا کہ تھائی لینڈ کے شہری پچھلے نو سالوں سے بہت پریشان تھے اور فوج کی طرف سے سیاسی تبدیلیاں لانے کا مقصد ہم وطنوں کو خوشیاں مہیا کرنا ہے۔فوجی سربراہ نے 22 مئی کو قوم سے خطاب سے دوران کہا کہ تھائی لینڈ کے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں وہ پچھلے نو برسوں سے خوش نہیں تھے۔ اب ملک میں خوشی لوٹ آئی ہے۔فوجی حکومت کے ترجمان جنرل ونتھائی سواری نے اعلان کیا کہ جمعے کو ہفتہ وار ٹی وی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں لوگوں کے سوالوں کے جواب دیے جائیں گے۔فوجی ترجمان نے سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ملک میں خوشیاں واپس لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -