شام ‘باغیوں کے ساتھ لڑائی ‘ہمارے تیس شہری ہلاک ہوچکے ہیں ، فرانسیسی صدر
پیرس(آن لائن) فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے کہا ہے کہ شام میں باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران تیس فرانسیسی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی سیون گروپ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے فرانسییس صدر نے کہا کہ پیرس اپنے شہریوں کو شام جانے سے روکنے کیلئے کوشش کررہا ہے کیونکہ یہ اقدام فرانس کی سکیورٹی کو مشکلات میں ڈ ال سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایسا کوئی اقدام جس سے ہماری قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے ہم ایسے شخص سے روکنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ ابھی تک شام میں ہمارے تیس شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور ہم مزید اپنے شہریوں کی جان کو خطرے سے نہیں ڈالیں گے ۔