لیبیا ،خلیفہ ہفتار پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

لیبیا ،خلیفہ ہفتار پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

  



واشنگٹن(آن لائن) لیبیا کے خود سر سابق جنرل، خلیفہ ہفتار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے تااہم وہ بال بال بچ گئے ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ایک خودکش بم حملہ آور آتشیں مواد سے بھری موٹر گاڑی سمیت ہفتار کے گھر کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔واقعے میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں لیبیا کی فضائی فوج کے چیف آف اسٹاف، ساقی الجروشی شامل تھے۔ہفتار دھماکے میں زخمی ہونے سے بچ گئے۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خلیفہ ہفتار پرمشرقی شہر بن غازی میں ا±ن کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ محفوظ رہے، جہاں سے وہ اسلام نواز شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے آئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...