افغانستان میں امریکی خاتون اور کینیڈین شوہر کے اغوا ہونے کا انکشاف

افغانستان میں امریکی خاتون اور کینیڈین شوہر کے اغوا ہونے کا انکشاف

  



کابل (این این آئی)طالبان سے مغوی امریکی فوجی کی رہائی کے بعد افغانستان میں امریکی خاتون اور اس کے کینیڈین شوہر کے اغواہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں بریفنگ دی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مغوی خاتون کے خاندان سے رابطے میں ہیں۔ اس کے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔عالمی میڈیا کے مطابق 2012سے اب تک مغوی خاتون کی دو ویڈیو ورثا کو موصول ہوچکی ہیں۔ ان ویڈیو میں خاتون نے اپیل کی کہ ان اور ان کے شوہر کو افغان طالبان سے رہا کرایا جائے۔

مزید : عالمی منظر


loading...