بارہمولہ کے شہری کے ساتھ زیادتی انتہائی افسوسناک ہے، یاسین ملک

بارہمولہ کے شہری کے ساتھ زیادتی انتہائی افسوسناک ہے، یاسین ملک

  



سرینگر(آن لائن) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی افواج ، فورسز ، پولیس اور ایس ٹی ایف کے جبر وظلم کی کہانی تھرڈ ڈگری ٹارچر ، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور گمشدگیوں سے ہی عبارت ہے باہمولہ کے شہری محمد افسر خان ولد محمد مظفر خان پر 46RR کا تھرڈ ڈگری ٹارچر اسی جبر کی کہانی کا ایک ورق ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسر خان کی کہانی کشمیر کے ہر گھر کی کہانی ہے اور کوئی ایسا کشمیری نہیں جس کو بھارتی فورسز ، افواج ، ایس ٹی ایف یا پولیس کے ہاتھوں ٹارچر مظالم اور تذلیل سے نہ گزرنا پڑا ہو انہوں نے ان مظالم کو نازیت اور بدترین آمریت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر