نیویارک , جرائم میں ملوث 100 سے زیادہ نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی

نیویارک , جرائم میں ملوث 100 سے زیادہ نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  نیویارک (این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 100 سے زیادہ نوجوانوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان نوجوانوں کا تعلق نیویارک کے تین مختلف جرائم پیشہ گروہوں سے ہے۔ مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وانس کے مطابق 103 نوجوانوں پر قتل اور آتشیں اسلحہ کے استعمال سے درجنوں واقعات کی تحقیقات میں 4 سے 5 سال کا عرصہ لگا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز ان سب کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان گروپوں نے باہمی چپقلش میں قتل اور تشدد کا ارتکاب کیا اور بعض واقعات میں 10 سے 14 سال ک ےبچوں کو بھی تشدد کی تربیت دے کر مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

مزید :

عالمی منظر -