امریکہ ‘ طیارہ رگر کر تباہ ،پائلٹ زخمی ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

امریکہ ‘ طیارہ رگر کر تباہ ،پائلٹ زخمی ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک میرین طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کوئی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیر ملکی خبررسا ںادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ اے وی ایٹ بی میریز طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد فنی خرابی کے باعث رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو گھروں کو آگ لگ گئی ۔طیارے میں موجود پائلٹ شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

عالمی منظر -