ایشین گیمز میں کامیابی کیلئے ہاکی ٹیم کو سخت محنت درکار ہے، ذیشان اشرف

ایشین گیمز میں کامیابی کیلئے ہاکی ٹیم کو سخت محنت درکار ہے، ذیشان اشرف

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کو کھیلنے کے جتنے مواقع ملیں گے ان کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیئے ہیں اگر ان کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے تو آنے والے دنوں میں نہ صرف یہ کہ جونیئر ٹیم بہتر ہو گی بلکہ پاکستان کو بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی میسر آئیں گے۔ ذیشان اشرف نے کہا کہ ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کےلئے قومی ہاکی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہو گی کیوں کہ ایشین ہاکی میں اب پاکستان اور بھارت کے بعد کوریا اور ملائیشیا بھی بہترین ٹیمیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...