آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی گھوم پھرکرواپس آسٹریلیا پہنچ گئی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی گھوم پھرکرواپس آسٹریلیا پہنچ گئی

  



سڈنی( نیٹ نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی گھوم پھرکرواپس آسٹریلیاپہنچ گئی، کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن نے اسے کینگرو کپتان مائیکل کلارک کے سپرد کردیا۔ادھر جنوبی افریقہ پھر ہتھیانے کیلیے بے چین ہے، آئندہ کچھ عرصے میں دونوں کے درمیان جنگ چھڑے رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی2009 کے بعد آسٹریلیاواپس آئی ،اس وقت رینکنگ میں کینگروز اور پروٹیز دونوں ہی 123 ریٹنگ پوائنٹس کے حامل لیکن اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے کلارک کی ٹیم آگے ہے، یہ ٹاپ پوزیشن عارضی بھی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کو آئندہ ماہ سری لنکا کے ساتھ 2ٹیسٹ کھیلنے ہیں، اس میں کلین سوئپ کی بدولت پروٹیز دوبارہ نمبر ون ٹیسٹ سائیڈ بن سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...