بلیک ٹاؤن جونےئر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

بلیک ٹاؤن جونےئر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  




روٹے ہل( نیٹ نیوز) بلیک ٹاؤن جونےئر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا ۔ یہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے علاقے روٹے ہل میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ بوائز اور گرلز کے انڈر 11، انڈر 13 اور انڈر 15 کیٹاگری میں مقابلے ہونگے ۔ ٹورنامنٹ میں انٹری 22اپریل کو کھولی گئی تھی جبکہ انٹری کی آخری تاریخ 5 جون مقرر کی گئی تھی ۔ 9 جون تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...