جی سیون نے بھی روس کو مزید پابند یوں کی دھمکی دے دی

جی سیون نے بھی روس کو مزید پابند یوں کی دھمکی دے دی

  



                                        واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے بعد جی سیون نے روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترقی یافتہ معیشتوں پر مشتمل گروپ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ روس کی طرف سے یوکرائن میں عدم استحکام پیدا کرنے کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ روس ایسے اقدامات کا سلسلہ فوری بند کرے بصورت دیگر مزید پابندیوں کےلئے تیار رہے۔ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی ، جاپان، برطانیہ اور امریکا کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ یوکرائن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے اقدامات پر مزید پابندیاں عائد کرنے کےلئے تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...