ورلڈ کپ، ٗ ایک لاکھ70 ہزار اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے

ورلڈ کپ، ٗ ایک لاکھ70 ہزار اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے

  




ساؤپالو ( نیٹ نیوز)12جون سے شروع ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کی سیکورٹی کے لئے ایک لاکھ 70ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ اس اہلکاروں میں فوج، پولیس اور پراؤیٹ گارڈز شامل ہونگے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کی انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے شائقین فٹ کی ایکسرے مشینوں سے تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر سکینرز لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں فسادی شائقین کی آمد روکنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے برازیل کی سرخدوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔ اس حوالے سے انگلینڈ کے قانوی نافظ کرنے والے اداروں نے ایسے عنڈوں اور بدمعاشوں پر بزایل جانے پر پابندی عائد کردی ہے جو فساد پھیلانے کے سلسلے میں سزا کاٹ چکے ہوں۔ اس سلسلے میں انگلینڈ کی پولیس نے 1452 افراد کو اپنے اپنے پاسپوٹ پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیاہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی