نو منتخب مصری صدر شفاف حکومت کی داغ بیل ڈالیں ، امریکہ

نو منتخب مصری صدر شفاف حکومت کی داغ بیل ڈالیں ، امریکہ

  



                                   واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے مصر کے منتخب صدر عبدالفتاح السیسی پر زور دیا ہے کہ نئی حکومت ایسا نظام وضع کرے جس میں حکومت کا احتساب ممکن ہو اور حکومتی امور شفاف بنائے جائیں، تاکہ مصریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما اگلے چند روز تک مصری صدر السیسی سے بات کریں گے اور انہیں شفاف حکومت کی داغ بیل ڈالنے کے حوالے سے پیغام دیں گے۔ امید ہے کہ نو منتخب صدر ایسا نظام واضع کرینگے جس میں عوام کو حقوق اور مکمل تحفظ حا صل ہو گا

مزید : عالمی منظر