ایشزسیریز2015ء انگلینڈ میں ہوگی ٗ آسٹریلیااعزاز کا دفاع کریگا

ایشزسیریز2015ء انگلینڈ میں ہوگی ٗ آسٹریلیااعزاز کا دفاع کریگا

  




لندن( نیٹ نیوز)2015 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز کی میزبانی انگلینڈ کرے گا ٗ اس سیریز میں انگلینڈ آسٹریلیا سے ایشز سیریز کا ٹائٹل واپس لینے کی کوشش کرے گی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز پریکٹس میچز سے کرے گی۔ پہلا پریکٹس میچ25 سے 28 جون تک کھیلا جائے گا۔دوسرا پریکٹس میچ یکم سے 4 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے آسٹریلوی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلے۔ یہ پریکٹس میچ 23 سے 25 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیاں چوتھا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 اگست تک کھیلا جائے گا۔ ایشز سیریز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے آسٹریلوی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 14 سے 16 اگست تک کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آخری اور 5 واں میچ 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...