انگلش شائقین اٹلی کیخلاف افتتاحی میچ کے دوران پرامن رہیں ٗ برازیل

انگلش شائقین اٹلی کیخلاف افتتاحی میچ کے دوران پرامن رہیں ٗ برازیل

  



میناس ( نیٹ نیوز ) برازیل کے شہر مین اس کے میئر نے انگلینڈ کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ میں اٹلی کے خلاف کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے دوران پرامن رہیں ۔ 2014 کا فٹ بال ورلڈ کپ 12جون سے شروع ہونے والا ہے جس میں اسپین کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنا افتتاحی میچ 14 جون کو اٹلی کے خلاف برازیلی شہر میناس میں کھیلے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق میناس کے مےئر کا کہنا تھا کہ میناس اٹلی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دورن انگلینڈ کے 7ہزار شائقین فٹ کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے یہ شائقین پرامن رہیں گے اور کسی بھی قسم کی بدمزگی پیدا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ بھی اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں انہیں انگلینڈ کے شائقین فٹ بال سے بھی یہ ہی توقع ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی