بھارت میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات ، خواتین غیر محفوظ

بھارت میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات ، خواتین غیر محفوظ

  



                                         نئی دہلی (آن لائن ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگالایا میں ایک عورت کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شدت پسند تنظیم گارو نیشنل لبریشن آرمی (جی این ایل اے) کے پانچ شدت پسندوں نے خاتون کے شوہر اور بچوں کو ایک کمرے میں بند کردیا تھا۔پولیس کے مطابق انھوں نے اس خاتون کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور جنسی زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر خاتون کے سر میں گولی ماری۔پولیس حکام کے مطابق شدت پسندوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔’یہ ایک دور دراز علاقہ ہے جہاں پہاڑیاں اور گھنا جنگل ہے۔ ہم نے تفتیش شروع کر دی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے-

حکام کے مطابق یہ واقعہ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 35 سال تھی اور وہ چار بچوں کی ماں تھیں۔

مزید : عالمی منظر