انڈین پریمئر لیگ میں سوچ کی تکمیل بڑا چیلنج تھا ٗ سنیل گواسکر

انڈین پریمئر لیگ میں سوچ کی تکمیل بڑا چیلنج تھا ٗ سنیل گواسکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلکتہ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمئر لیگ کے صدر سنیل گواسکر نے کہاہے کہ ایک کرکٹر کے بعد ایک ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناطے آئی پی ایل میں اپنی سوچ کی تکمیل ان کے لئے بڑا چیلنج تھا۔ ایک غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے لئے ایک بڑا چیلنج کرکٹ کے بعد ایڈمنسٹریٹر بناناتھا کیونکہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لئے جو کچھ بھی سوچتے وہ ایک کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے سوچتے تھے اور دوسروں کو اس پر قائل کرنا ان کے لئے انتہائی مشکل کام ہوتاتھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے آئی پی ایل میں عہدہ سنبھالا تو آئی پی ایل کو میڈیا کا دوست بنایا اور میڈیا کو زیادہ سے زیادہ رسائی دینے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش تھی کہ آئی پی ایل کے حواالے سے میڈیا کو جتنا ممکن ہوسکے آگاہ رکھا جائے تاکہ کسی بھی طرح کی افواہیں اور غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں ۔
سنیل گواسکر نے کہاکہ پتہ نہیں میڈیا کے لوگ یہ کہیں نہ کہیں لیکن وہ یہ ضرور کہنا چاہیں گے کہ میڈیا کو دی جانے والی زیادہ سے زیادہ رسائی کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کا میڈیا میں بہتر امیج بن کرسامنے آیا ہے ۔