اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالر بن گئے

اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالر بن گئے

  



جنیوا( نیٹ نیوز) بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگرچہ رواں برس بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ سے محروم ہوگئے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالر کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سی آئی ای ایس فٹبال آبزروررویٹری کے مطابق میسی کی موجودہ ویلیو حریف کرسٹیانورونالڈو سے دگنی 216 ملین یورو ہے، پرتگالی اسٹارکی ویلیو 114 ملین یورو بتائی گئی ہے۔رئیل میڈرڈ نے گذشتہ سیزن میں انگلش پلیئر گیراتھ بیل کو ریکارڈ 100 ملین یورو کے عوض معاہدہ دیا، رپورٹ کے مطابق بیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 37 ملین یورو اسپینش کلب کی جانب سے دی جانے والی رقم سے بہت کم ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...